the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
میئر ماجد حسین نے سنگ بنیاد رکھا‘تقریب میں احمد پاشاہ قادری اور علماء کرام کی شرکت
حیدرآباد۔ 8۔ فروری (اعتمادنیوز) بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی نمائندگی پر زائرین کی سہولت کے لئے کوہ مولا علی پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے ریمپ لاگت 1.68 کروڑ روپئے کی تعمیر کا جناب محمد ماجد حسین میئر گریٹر حیدرآباد نے آج سنگ بنیاد رکھا۔ میئر کے ہاتھوں سڑک کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔ جناب ماجد حسین نے کہا کہ انہوں نے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر جون 2013 میں جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی و رکن اسمبلی‘ جناب سید الطاف حیدر رضوی رکن کونسل‘ جناب مرزا ریاض الحسن آفندی کارپوریٹر کے ساتھ مولا علی کمان کا دورہ کرتے ہوئے ریمپ کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا تاکہ کوہ مولا علی کی زیارت کے لئے آنے والوں کو سہولت ہوسکے۔ میئر گریٹر حیدرآباد نے مختصر مدت میں ریمپ اور سڑک کی تعمیر کے تخمینوں کی تیاری کے لئے انجینئرنگ عہدیداروں کی ستائش کی اور کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس ریمپ کی تعمیر کے لئے پہلے مرحلہ کے طور پر 168.32 لاکھ روپئے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈر کے اقدامات جاری ہیں اور 6 تا 7 ماہ میں کام مکمل ہوجائے گا۔ جناب سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی نے کوہ مولا علی پر ریمپ کی تعمیر کے سلسلہ میں میئر گریٹر حیدرآباد اور کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس سہولت کی تکمیل کے بعد زائرین کو کوہ مولا علی تک پہنچنے کے لئے سہولتیں فراہم ہوں گی۔ انہوں نے



کمشنر جی ایچ ایم سی سے کہا کہ وہ عاجلانہ طور پر اس پراجکٹ کی تکمیل کے لئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کریں۔ کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے کہا کہ کوہ مولا علی کے مشاہدہ کے لئے دنیا بھر سے عوام آتے ہیں اور اس تاریخی عمارت کی اہمیت کے پیش نظر جی ایچ ایم سی نے شہریوں اور زائرین کی سہولت کے لئے ریمپ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ رکن اسمبلی حلقہ ملکاجگری اے راجندر نے کوہ مولا علی کی زیارت کے لئے آنے والوں کی سہولت کے سلسلہ میں ریمپ کی تعمیر کے اقدامات پر میئر گریٹر حیدرآباد کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف مسلمان بلکہ مختلف مذاہب کے افراد بھی اس تاریخی عمارت کے مشاہدہ کے لئے آتے ہیں۔ اس موقع پر مسرس سید الطاف حیدر رضوی رکن کونسل‘ مرزا ریاض الحسن آفندی‘ بھارتی راج کارپوریٹرس‘ آر دھن سنگھ انجینئر ان چیف‘ ہری کرشنا زونل کمشنر (نارتھ)‘ جئے راج کینڈی ایڈیشنل کمشنر (یو سی ڈی)‘ جی ایچ ایم سی کے سینئر عہدیدار اور مختلف مذاہب کے قائدین موجود تھے۔ شرکت کرنے والوں میں علماء کرام آغا ابراہیم حسن جزائری‘ سید زوار حسین رضوی‘ سید لقمان حسین موسوی‘ رضامصطفوی‘ مولانا سید حیدر زیدی ‘ سید فضل عباس موسوی‘ جلال حیدر‘ عسکر علی رضوی‘ میر باقرعلی عابدی‘ مرتضی علی نجفی‘ سید علی ساجد رضوی‘ رضا عباس خان‘ سید جلاحیدر رضوی‘ مولانا مہدی علی ہادی‘ مولوی مہدی علی خان‘ مولانا سید ضیاء عباس نقوی کے علاوہ مہدی علی‘ شہریار علی والاجاہی‘ علمدار والا جاہی‘میر باسط علی‘ شیخ ناجد جان‘ خواجہ پاشاہ ‘ وسیم‘ میر کرارعلی‘ مرتضی علی ‘ عباس علی‘ نوازالدین‘ رضا علی‘ مقبول جعفری اور دوسرے شامل تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.